سعودی عرب: منشیات کے استعمال پر 18 افراد کو 80 برس کی سزا


ریاض (قدرت روزنامہ) جدہ کی ایک عدالت نے منشیات کے استعمال کا جرم ثابت ہونے پر خواتین سمیت 18 افراد کو سزا سنادی . سعودی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کی مجموعی مدت 80 برس تک ہے ، 18 ملزمان میں سے ایک کا تعلق شام جبکہ دیگر 17 کا سعودی عرب سے ہے اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں .


اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منشیات کے عادی مجرم ساحل سمندر کے قریب پرتعیش کیبن میں نشہ آور اشیا استعمال کرتے تھے . عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرمان نشہ آور اشیا کے علاوہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں .
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مجرموں میں خواتین، تاجر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، فارمیسی، نرسنگ اور اسی شعبہ سے تعلق رکھنے والی طالبات بھی شامل ہیں .
واضح رہے کہ یہ عدالتی فیصلہ 190 صفحات پر مشتمل تھا جبکہ عدالتی کارروائی 125 دن تک جاری رہی . خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف طویل عرصے سے کوششیں جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں