سعودی عرب: منشیات کے استعمال پر 18 افراد کو 80 برس کی سزا


ریاض (قدرت روزنامہ) جدہ کی ایک عدالت نے منشیات کے استعمال کا جرم ثابت ہونے پر خواتین سمیت 18 افراد کو سزا سنادی ۔سعودی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کی مجموعی مدت 80 برس تک ہے ، 18 ملزمان میں سے ایک کا تعلق شام جبکہ دیگر 17 کا سعودی عرب سے ہے اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منشیات کے عادی مجرم ساحل سمندر کے قریب پرتعیش کیبن میں نشہ آور اشیا استعمال کرتے تھے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرمان نشہ آور اشیا کے علاوہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مجرموں میں خواتین، تاجر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، فارمیسی، نرسنگ اور اسی شعبہ سے تعلق رکھنے والی طالبات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ عدالتی فیصلہ 190 صفحات پر مشتمل تھا جبکہ عدالتی کارروائی 125 دن تک جاری رہی۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف طویل عرصے سے کوششیں جاری ہیں ۔

Recent Posts

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

1 min ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

12 mins ago

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

23 mins ago

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

6 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

8 hours ago