پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، علی محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے . اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے .

علی محمد خان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے . انہیں سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا گیا .
دوسری جانب سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے . پولیس حکام کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے . حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں