اٹلی: دھماکے سے متعدد گاڑیوں میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی


میلان (قدرت روزنامہ)اٹلی کے شہر میلان میں دھماکے سے متعدد گاڑیوں نے آگ پکڑ لی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وین میں ہوا جس سے آکسیجن سلینڈرز کی ترسیل کی جا رہی تھی۔
ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جائے وقوعہ پر سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل چھائے رہے جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف رہے۔دھماکے کی جگہ کے قریب واقع ایک اسکول اور رہائشی عمارت کو خالی کروا لیا گیا تھا۔