اٹلی: دھماکے سے متعدد گاڑیوں میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی


میلان (قدرت روزنامہ)اٹلی کے شہر میلان میں دھماکے سے متعدد گاڑیوں نے آگ پکڑ لی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا . اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وین میں ہوا جس سے آکسیجن سلینڈرز کی ترسیل کی جا رہی تھی .


ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جائے وقوعہ پر سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل چھائے رہے جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف رہے . دھماکے کی جگہ کے قریب واقع ایک اسکول اور رہائشی عمارت کو خالی کروا لیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں