میلانیا ٹرمپ کا انتخابی مہم میں شوہر کا ساتھ دینے کا فیصلہ


امریکا  (قدرت روزنامہ)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے اپنے شوہر کا انتخابی مہم میں ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے درمیان تعلقات بہت مضبوط اور اچھے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد کے منظر عام سے ہٹنے کے بعد سابق صدر کی اہلیہ نے انتخابی مہم میں ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بیٹی اور داماد کے منظر عام سے ہٹنے اور اہلیہ کے سامنے آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پُر اعتماد نظر آرہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ پہلے سے زیادہ اس مرتبہ انتخابی مہم کے دوران ان کے ساتھ ہوں گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی ہراسانی کے متعدد الزامات سامنے آنے کے بعد ان کے اور اہلیہ کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔