عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دینے پر مریم نواز کی چیف جسٹس پر شدید تنقید


لاہور (قدرت روزنامہ) عمران خان کو رہا کرنے کے حکم کے بعد مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی، اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں، آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

1 min ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

2 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

7 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

11 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

11 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

17 mins ago