بھارتی فلم انڈسٹری میں ہندونام رکھنےو الے 8مسلم اداکار۔۔۔مدھوبالاکااصل نام کیاتھا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف دلیپ کمار ہی وہ واحد مسلم اداکار تھے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنا مسلم نام تبدیل کر کے ہندو نام رکھا تو آپ کی معلومات غلط ہے . حال ہی میں بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بی جے پی رہنما ارون یادیو کو برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کی موت سے متعلق بیان دینے پر کھری کھری سنا ڈالی .

ارون یادیو نے کہا تھا کہ محمد یوسف خان (دلیپ کمار) نے فلمی دنیا میں ہندو نام استعمال کر کے پیسہ اور شہرت حال کی . تاہم بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے اور بھی مسلم ستارے ہیں جنہوں نے اپنا اصل نام تبدیل کر کے ہندو نام رکھا . اگر دلیپ کمار بھارتی فلمی صنعت کے بادشاہ ہیں تو مینا کماری اس صنعت کی ملکہ ہیں . ماہ جبین (مینا کماری) 1933ء میں ممبئی میں پیدا ہوئیں . 1939ء میں فلم ہدایت کار وجے بھٹ کے کہنے پر اداکارہ نے اپنا نام ’بے بی مینا‘ رکھا تاہم بعد میں ان کا یہ نام بھی بدل کر ’مینا کماری‘ ہوگیا . ممتاز جہاں دہلوی (مدھو بالا) سن 1933ء میں پاکستان کے شہر صوابی میں پیدا ہوائیں . اپنی خوبصورتی اور منفرد انداز کی وجہ سے انہیں ’مدھو بالا‘ کہا گیا . مدھو بالا اپنے وقت کی خوبصورتی ترین اداکاراؤں میں سے تھیں . شاہ عباس خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’دوستی‘، ’حقیقت‘ اور ’دس لاکھ‘ سے کیا . شروعات میں انہیں ’خان‘ کہہ کر پکارا جانے لگا لیکن کچھ ہی عرصے بعد وہ ’سنجے‘ کے نام سے مشہور ہوئے . بی آر چوپڑا کی پروڈکشن ’مہا بھارتہ‘ میں ’ارجن‘ کا کردار ادا کرنے والے مسلم اداکار کا اصل نام فیروز خان تھا . مہا بھارتہ کی کامیابی نے انہیں اسکرین پر نام بنانے میں مدد دی اور اداکارہ ’ارجن‘ کے نام سے مشہور ہوئے . مزاحیہ اداکار جگدیپ کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا . انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بچپن میں بی آر چوپڑا کی فلم ’افسانہ‘ میں 1951ء سے کیا تھا . اداکار نے 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم ہدایت کار بمل رائے کی درخواست پر انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا . زکریا خان (جایانت) 1915ء میں پشاور میں ایک پختون گھرانے میں پیدا ہوئے . زکریا خان نے 1935ء میں فلم ’لال چیتا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا . اداکار نے وجے بھٹ کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کیا اور جایانت کے نام سے مشہور ہوئے . زکریا خان معروف اداکار امجد خان کے والد ہیں . فلم ’بے قصور‘ کی پروڈکشن کے دوران پروڈیوسر کے ارنتھ نے اداکار حامد علی خان کا نام ’اجیت‘ رکھا . حامد علی خان نے اجیت نام سے فلم انڈسٹری میں بہت نام کمایا . . .

متعلقہ خبریں