حج سیزن کے دوران مکہ کے غیر ملکی رہائشیوں اور ورکرز کو ڈیجیٹل پرمٹ جاری
ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے حج کے دوران مکہ مکرمہ میں کام کرنے والے ملازمین اور غیر سعودی رشتہ داروں کو داخلی اجازت نامے جاری کرنے کی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عارضی ویزا رکھنے والے حضرات اور ایسے افراد جو کہ اجیرنظام میں رجسٹریشن رکھتے ہیں باآسانی اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔سعودی حکومت نے مقیم پورٹل کے ذریعے سے تمام ذیلی ایجنسیوں کو داخلی اجازت نامے حاصل کرنے کی سہولت دے رکھی ہے جس کے تحت ابشراور دیگر ایجنسیوں میں رجسٹرڈ افراد پرمٹ حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔