ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ، سابق کپتان شاہد آفریدی

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر فوج نہ ہو تو ہمیں پتا چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے، ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے پاک فوج کی بہت قربانیاں ہیں، فوج نہ ہو تو ہمیں پتہ چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے، اس حوالے سے کشمیریوں سے اور فلسطینیوں سے پوچھیں کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست پوری دنیا میں ہوتی ہے، ہمارے ملک میں بھی سیاست ہوتی ہے لیکن یہ کس قسم کی سیاست ہو رہی ہے، میں اس ملک میں چھوٹے سے بڑا ہوا،اب میرے بچے بڑے ہو رہے ہیں، وہ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے تو جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے کہ ہم اپنے ملک کو خود ہی جلا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت بات کرنے پربھی شدید تنقید شروع ہوجاتی ہے۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ بدتمیزی اور گالم گلوچ ہونے پر ایک طرف ہو جاؤں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago