طلاق دینے پر بیوی کا شوہر سے 1 کروڑ کا مطالبہ، پھر اس نے کتنے پیسے دے کر قتل کر وا دیا؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بیوی نے طلاق دینے پر شوہر سے1 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا جس پر بھارتی شہری نے 1 کروڑ بچانے کیلئے اپنی سابقہ بیوی کو 2لاکھ روپے سپاری دے کر قتل کروا دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی شہر میں 35سالہ خاتون کو گھر میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا.بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے لیے اس کے شوہر نے قاتلوں کو پیسے دیئے اور یہ واردات دوپہر کے وقت کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایس کے گپتا نامی شخص نے خاتون سے گزشتہ برس نومبر میں یہ سوچ کر شادی کی تھی وہ اس کے 45سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی۔پولیس کے مطابق خاتون نے ایسا نہ کیا تو شوہر نے اسے طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر خاتون نے1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، ایس کے گپتا ہر صورت اپنی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے اپنے بیٹے کو ہسپتال لے جانے والے شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا.بھارتی پولیس کے مطابق شوہر نے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کو 10لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا اور ایڈوانس کے طور پر 2لاکھ 40ہزار روپے دیئے جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جا کر گھر میں خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھر کا سامان بکھیر دیا تھا اور وہاں سے موبائل فون بھی لے گئے تھے تاہم تفتیش کے بعد ساری منصوبہ بندی کا پتا لگا کر مقتولہ کے شوہر، اس کے بیٹے اور قتل کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

20 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

30 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

42 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

48 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

54 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

1 hour ago