پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، سابق صوبائی وزیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا پہنچا، سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہشام انعام اللہ 10 ماہ سے عمران خان کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانئے پر نالاں تھے۔ وہ 9 مئی کے واقعات پر بھی رنجیدہ تھے۔ انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے نیوز کانفرنس کر رہا ہوں۔ عملی سیاست میں 2018 میں قدم رکھا۔ عوام کی خدمت کیلئے دہری شہریت چھوڑی، بدلے میں عزت چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں یہ سوچ کر شمولیت اختیار کی کہ یہ آخری پارٹی ہو گی، میرا صبر اور غیرت اب جواب دے چکی ہے۔ عمران خان اور پارٹی کے کچھ لیڈر ریاست کو ٹکر دینے پر اتر آئے ہیں۔ کرنل شیر خان سمیت پاک فوج کے شہدا کے مجسموں اور تصاویر کی بے حرمتی کی گئی۔ تشدد کی حوصلہ افزائی کرنیوالی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

10 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

10 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

11 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

11 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

11 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

11 hours ago