9 مئی واقعہ؛ دشمن جو سوچ بھی نہ سکا اپنوں نے وہ کام کیا، وزیراعظم

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، دشمن نے وہ کام نہ کیا جو اپنوں نے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کا دورہ کیا اور جلائی جانے والی ریڈیو پاکستان کی عمارت کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس عمارت سے 1947ء میں آزادی کا اعلان ہوا اسے جلانا اس سے بڑھ کر ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، ریڈیو پاکستان کا سو سالہ ریکارڈ تباہ ہوگیا، ہم نے خود اپنے ورثے کو اپنے ہاتھوں برباد کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں صوت القرآن بچ گیا، یہ اللہ کا نظام ہے جو اپنے بندوں کو دکھاتا ہے کہ جب چاہے ہر اس چیز کو محفوظ کرلیتا ہے جسے وہ چاہے اور ہر اس چیز کو برباد کردیتا ہے جس سے وہ ناراض ہوجائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے شرمناک واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ تمام توانائی جمع کرکے ایسے اقدام کریں گے کہ یہ واقعہ دوبارہ کبھی رونما نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارا ازلی دشمن بھی نہ سوچ سکا، اپنوں نے دشمن اور دہشت گرد بن کر وہ کام سرانجام دیے، قانون انہیں ضرور سزا دے گا تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ ایسی جرات نہ کرسکے۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

3 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago