کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواءپولیس نے فوج سے بھی بڑھ کر کام کیاہے،وقت کے ساتھ ساتھ خطرات بدلتے جا رہے ہیں،ففتھ جنریشن وار کے ذریعے دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہےں . یہ بات انہوں نے جمعرات کو یومِ تکریم شہداءپاکستان کے حوالے سے سینٹر ل پولیس آفس میں شہداکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی .
انہوں نے کہاکہ کوششوں اور قربانیوں کے بعد ایک آزاد مملکت حاصل ہواہے مضبوط ریاست کےلئے مضبوط فوج ناگزیر ہے وقت کے ساتھ ساتھ خطرات بدلتے جا رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ پولیس گزشتہ 20 سے 25 سال سے تخریب کاری کا سامنا اور مقابلہ کررہی ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواءپولیس نے فوج سے بھی بڑھ کر کام کیاہے . انہوں نے کہاکہ روایتی جنگ کے بعد ہم اس جنگ میں آگئے جو شہروں میں لڑی جارہی ہے ہم اس وقت ففتھ جنریشن وار میں ہیں اور ہمیں اس جنگ کے خلاف متحد ہونا ہوگا، ففتھ جنریشن وار میں دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے . انہوں نے کہاکہ بلوچستان جیسے صوبے میں ففتھ جرنیشن وار کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے بلوچستان میں بھی دشمن کو ناکامی کاسامناکرناپڑاہے .
. .