ففتھ جنریشن وار کے ذریعے دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہےں، اس جنگ کیخلاف متحد ہونا ہوگا، آصف غفور

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواءپولیس نے فوج سے بھی بڑھ کر کام کیاہے،وقت کے ساتھ ساتھ خطرات بدلتے جا رہے ہیں،ففتھ جنریشن وار کے ذریعے دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہےں ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یومِ تکریم شہداءپاکستان کے حوالے سے سینٹر ل پولیس آفس میں شہداکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوششوں اور قربانیوں کے بعد ایک آزاد مملکت حاصل ہواہے مضبوط ریاست کےلئے مضبوط فوج ناگزیر ہے وقت کے ساتھ ساتھ خطرات بدلتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس گزشتہ 20 سے 25 سال سے تخریب کاری کا سامنا اور مقابلہ کررہی ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواءپولیس نے فوج سے بھی بڑھ کر کام کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ روایتی جنگ کے بعد ہم اس جنگ میں آگئے جو شہروں میں لڑی جارہی ہے ہم اس وقت ففتھ جنریشن وار میں ہیں اور ہمیں اس جنگ کے خلاف متحد ہونا ہوگا، ففتھ جنریشن وار میں دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان جیسے صوبے میں ففتھ جرنیشن وار کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے بلوچستان میں بھی دشمن کو ناکامی کاسامناکرناپڑاہے۔

Recent Posts

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

16 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

22 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

38 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

40 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

50 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

56 mins ago