تخریب کاری کے خاتمے کیلئے ایف سی کی خدمات اور کردار قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ کا دورہ کیا ۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ کا دورہ کیاجہاں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل چو دھری امیر اجمل نے انکا استقبال کیا ۔وزیراعلیٰ نے ایف سی کیمپ مسلم باغ میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کی مذمت اور تخریب کاری کے واقعے کے شہداءکے لئے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے شہداءکے درجات کی بلند ی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ایف سی کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںملک کی سرحدوں کا دفاع اور تخریب کاری کے خاتمے کے لئے ایف سی کی خدمات اور کردار قابل تحسین ہے۔ملاقات میں امن امان کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اورایف سی اور قانون نافذ کرنے والے صوبائی اداروں کے درمیان مربوط روابط مزید مستحکم کرنے سے اتفاق کیاگیا ، اس موقع پر تخریب کاری کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ۔

Recent Posts

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

3 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

17 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

26 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

35 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

46 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

54 mins ago