ہندو انتہا پسندوں کا معمولی تکرار پرمسلمان لڑکے اور حاملہ بہن پربہیمانہ تشدد
حیدرآباد(قدرت روزنامہ) بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا کے علاقے نارساپور میں ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمان لڑکے کی بہن نے ہندو انتہاپسندوں سے بھائی کو بچانے کی کوشش کی تو ہجوم اس پر بھی پل پڑا اور حاملہ خاتون کو ٹھڈے مارے اور بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں خاتون اپنے بچے سے محروم ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان بھائی اور بہن پر تشدد کے دوران ہندوؤں کے مذہبی نعرے بھی لگائے۔
Location: Narsapur, Telangana
A Hindu far-right mob chanting “Jai Shri Ram” slogans brutally assaulted a Muslim hotel owner after he had an argument with a man over delivery of gas cylinder.
During the assault, when his pregnant sister tried to intervene, she was also… pic.twitter.com/LvMGfsWeZ7
— HindutvaWatch (@HindutvaWatchIn) May 25, 2023
ہوٹل کے مالک مسلمان لڑکے نے پیسے لینے کے باوجود گیس سلینڈر نہ دینے والے شخص سے سلینڈر کی ڈیلیوری کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں ہندو انتہاپسند غنڈوں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انسانیت سوز تشدد کیا۔ پولیس نے حسب معمول تشدد کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔