زرین خان کا سوات آنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ فلم “ویر” میں شہزادی “یاشودھرا” کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ زرین خان نے ماضی میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔”

تفصیلات کے مطابق زرین خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ” انکی بہت خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جائیں، جہاں سے انکے نانا کا تعلق ہے۔”اداکارہ نے بتایا کہ” ان کے نانا سوات سے ہیں اور وہ 15 اگست 1947 آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے, انکے نانا انہیں سوات علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے، انہوں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے۔”

زرین خان کا کہنا ہے کہ” ان کی دعا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں اور وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔”انہوں نے اپنی نانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ “جب انکی نانی زندہ تھیں تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی، انکی امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں ہی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے پشتو نہیں سیکھی۔”زرین خان نے انٹرویو کے دوران پشتو کا ایک مشہور جملہ بولتے ہوئے کہا کہ “وہ پاکستان میں اپنے پشتون مداحوں سے کہیں گی “پخیر راغلے”۔

 

زرین خان نے بتایا کہ” انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق بالکل نہیں تھا لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا,وہ اس کے لیے ہمیشہ سلمان خان کی شکر گزار رہیں گی.”

واضح رہے کہ ابتدا ء میں زرین خان کو کترینہ کیف کا ہم شکل کہا جاتا ہے، بالی ووڈ میں اپنے دس سالہ فلمی کیریئر میں اگرچہ اداکارہ نے چند ہی فلمیں کی ہیں، لیکن ان فلموں کے ذریعے وہ اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی ہیں اور متعدد ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں، ان کی مقبول ترین فلموں میں”ہیٹ اسٹوری تھری”، “ریڈی”،” ہاؤس فل2″ اور” جٹ جیمز بانڈ” شامل ہیں۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

12 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

18 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

23 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

32 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

39 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

47 mins ago