قانون شہادت کا آرٹیکل 163 شرعی احکام اور آئین پاکستان سے متصادم، سپریم کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) قانون شہادت کا آرٹیکل 163کو سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مجید خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے ان کی دانست تحقیق اور مطالعے کے نتیجے میں شرعی احکام اور آئین پاکستان سے متصادم سمجھتے ہوئے چیلنج کردیا ہے اور معزز عدالت سے بذریعہ پٹیشن استدعا کی ہے کہ وہ مذکورہ آرٹیکل کو شرعی احکام اور آئین پاکستان کی روح کے مطابق ترمیم کراکے اصلاح کرائی جائے واضح رہے کہ عبدالمجید خان کاکڑ ایڈووکیٹ وکالت کے ساتھ ساتھ عرصہ دراز سے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں ججز و وکلا صاحبان کو اور یونیورسٹی لا کالج میں ایل ایل ایم سکالرز کو اعزازی لیکچرز دیتے چلے آرہے ہیں اور اسی طرح مجید خان کو 2018ءمیں یونیورسٹی لاءکالج کی جانب سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بیسٹ انٹر پریٹر آف لا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔