پی ٹی آئی کےمزید128رہنمائوں اور کارکنوں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل

(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کےمزید128رہنمائوں اورکارکنوں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق لسٹ میں تحریک انصاف کوچھوڑجانےوالےرہنماؤں کےنام بھی شامل ہیں۔

پولیس،نیب اوراینٹی کرپشن کےمراسلوں کےبعدنام نوفلائی لسٹ میں ڈالےگئے ہیں ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نو فلائی لسٹ میں نام شامل کئے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ ہی کوئی کاروبارہے،چھٹیاں گزارنے کا موقع ملا تو شمالی علاقہ جات کی سیر کروں گا۔