چیف جسٹس پاکستان کا اپنے ہی معاملے پر عدالتی انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنا آئین سے غداری ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا اپنے ہی معاملے پر عدالتی انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کا معطل کرنا اپنے ہی مقدمے کا خود جج بن کر آئین و قانون و انصاف کو پامال کرناہے جو ججز کے آئین میں درج “حلف I will not allow my personal interest to influence my official conduct or my official decision”اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے جس میں انھوں نے اپنی ساس کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر بنچ کی سربراہی کرکے جونیئر متنازعہ ججوں کے ذریعے سینئر جج کے کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا، یہ آئین کے ساتھ سنگین مذاق اور غداری و آئین کے آرٹیکل 5 میں آئین سے وفاداری کے تقاضوں کے منافی ہے، یوں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال آئین کے تحت جج رہنے کے قابل نہیں رہے، اس لیے حکومت و پارلیمنٹ اپنے فیصلے کی روشنی میں فوری طور پر ان کیخلاف ریفرنس بھجوا کر سینئر ترین جج کو آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کا فوری اجلاس بلاکر ان کے کنڈکٹ کو زیر بحث و انکوائری کے ذریعے ان کی آئین شکنی کا نوٹس لیکر رپورٹ صدر مملکت کو کارروائی کیلئے بھجوانے کی ہدایت جاری کرے تاکہ عدالتوں کے بارے میں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچے کوئی اور جج کبھی اپنے ہی معاملے کا جج و منصف نہ بن بیٹھے، اس طرح کا فیصلہ رنجیت سنگھ کا تو ہوسکتا ہے مگر ایک ایٹمی ملک کے عدالتی سربراہ کا نہیں، جو پہلے ریاست کے خلاف تخریب کاری کا سہولت کار بنا، اب آئین کی دھجیاں ادھیڑ دیں، جس سے قوم و وکلاءکو شدید مایوسی ہوئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

ملتان (قدرت روزنامہ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی…

39 mins ago

ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی سپرد خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر…

44 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد…

53 mins ago

سب سے پہلے کس ادارے کی نجکاری ہوگی؟وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago