ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشےکی خلاف ورزی پر فرح گو گی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشےکی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا، پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے، سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں، فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو اور احسن گجر ایک بلڈرز کے چیئرمین ہیں، بلڈرز کمپنی نے ہاؤسنگ سو سائٹی کیلئے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

3 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

8 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

24 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

40 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

47 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

1 hour ago