خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی لاہور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہوگئی، خدیجہ شاہ 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں جیل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انہیں اور یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ہے جب کہ جیل حکام نے خدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سے کھانا دینے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
گرفتاری کے بعد جب خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا اس وقت بھی 2 گھنٹے گزرنے کے باوجود عدالت پیش نہیں کیا گیا، گھٹن اور حبس سے خدیجہ شاہ کا جیل وین میں برا حال ہو گیا، خدیجہ شاہ نے کہا کہ میں دمہ کی مریضہ ہوں،شدید گرمی ہے، سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے۔
جس کے بعد خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا، اس موقع پر خدیجہ شاہ کا چہرہ کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا، خدیجہ شاہ کو دو خواتین سمیت عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہستگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو 7 دن کے لیے پولیس کے حوالے کردیا، خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا، انسداد دہست گردی عدالت نے شناخت پریڈ مکمل کرکے خدیجہ شاہ کو دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا، علاوہ ازیں عدالت نے خدیجہ شاہ کے شوہر کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دی۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں، خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago