عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف

لندن(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو نفرت کی آگ میں جھونکنے اور عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، اللہ نے یہ وطن 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے لیے نہیں بلکہ 28 مئی جیسے روشن دن کے لیے عطا کیا ہے۔

لاہور لبرٹی چوک پر یوم تکبیر کی تقریب میں لندن سے لائیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امتحانی گھڑی میں اللہ نے ہاتھ پکڑا اور درست فیصلے کی توفیق دی، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، ایٹمی طاقت بننے کے ساتھ ہمیشہ یہ ہی خواہش رہی کہ ملک 7 ویں ایٹمی قوت بنا اور دنیا کی 7 ویں معاشی اور اقتصادی طاقت بھی بنے۔

نواز شریف نے کہا کچھ لوگوں نے 2017 میں میری ٹانگیں کھینچنا شروع کردی، نہیں معلوم کہ ان لوگوں کو ملک سے کیا بیر ہے، جب میں 2017 میں وزیراعظم تھا تب ڈالر 104 روپے کا تھا جبکہ آج 300 روپے کا ہے، آٹا 33 روپے فی کلو ملتا تھا لیکن آج 120 روپے فی کلو ہے۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ میں نے پاکستان کی بڑے خلوص اور محبت کے ساتھ خدمت کی ہے، قوم کو اپنی اولاد سمجھا ہے لیکن اس بات کا افسوس رہتا ہے کہ تینوں مرتبہ مجھے کسی نہ کسی بہانے سے مقدس مشن کو آگے بڑھانے سے محروم رکھا گیا اور بعدازاں محروم کردیا گیا۔

Recent Posts

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

6 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

19 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

27 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

37 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

45 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

1 hour ago