عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اداروں سے اپیل کردی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اداروں سے میری درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کاسدباب کریں ہرافواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ احمد نے کہاکہ ہرمسلمان نمازمیں شہادت کی دعا مانگتاہے اورشہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں،جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بارپارٹیاں بدل چکے ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ نوازشریف خودتحریک استقلال اصغرخان رابطہ کمیٹی کے ممبرتھے ،دست شفقت ملنے پرگیٹ نمبر4 سے ایکسائیزمنسٹر ی ملی ،شہبازشریف کے بارے میں اعجازالحق کاتبصرہ ہی کافی ہے ،بمپرکراپس کہنے والے گندم خریداری کی30لاکھ ٹن شارٹ فال بتارہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے، ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے اندر سے ٹوٹتے ہیں، پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے ،شیخ رشید کاکہناتھا کہ جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

1 hour ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

1 hour ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

2 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

3 hours ago