پیپلز پارٹی آئین کو روند کر کراچی کا میئر بنانا چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین کو روند کر کراچی کا میئر بنانا چاہتی ہے، الیکشن کے نام پر مذاق کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا غلام بنا ہوا ہے۔ شہر کو سنگین بلدیاتی مسائل کا سامنا ہے، 18 برس میں کے فور کا منصوبہ نہیں بن سکا، بلاول بتائیں کے فور منصوبہ کیوں نہیں بنا؟ آپ کو ٹینکر فری ملتا ہو گا، غریبوں سے پوچھیں کہ وہ کس صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔

“جنگ “کے مطابق ان کا کہنا ہے کہلاڈلوں کی فرمائش ہے کہ صدر ٹاؤن جیالوں کو چاہیے، آر اوز کی لسٹ سے تحریکِ انصاف کی مخصوص نشستیں غائب کر دی گئیں، الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری ادا کرے، کراچی کا میئر جماعتِ اسلامی کا ہو گا، تحریکِ انصاف کے نمائندے ہمارے رابطے میں ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کو یرغمال بنایا جا رہا ہے، سندھ حکومت ان انتخابات پر قبضہ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری طریقے سے آر اوز کے ذریعے نتائج تبدیل کیے۔آر اوز کے ذریعے نتائج تبدیل کر کے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کیا گیا، تحریکِ انصاف کی بھی نشستوں پر اسی طرح قبضہ کیا گیا۔اڑھائی سال کی جدوجہد کے بعد بلدیاتی الیکشن ہوئے، متنازع ووٹر لسٹوں کے باوجود جماعتِ اسلامی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago