حسیب پاشا نے مہوش حیات کو ایوراڈ ملنے پر شکوہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں اب تک کا مقبول ترین ٹی وی شوز عینک والا جن سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار حسیب پاشا نے اداکارہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر شکوہ کردیا۔

حسیب پاشا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بتایا، ساتھ ہی انہوں نے ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔حسیب پاشا نے بات چیت کے دوران بتایا کہ مسلسل چار سال تک میرا نام پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے نامزد کیا جاتا رہا لیکن آخری موقع پر میرا ایوارڈ کسی مرے ہوئے فنکار کو دے دیا جاتا تھا۔

حسیب نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایک بار میرے نام کا ایوارڈ ایک ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔ حسیب شاہ نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں جو گزشتہ چالیس برسوں سے بچوں کے لئے کام کر رہا ہوں مجھے توآج تک ایوارڈ نہیں ملا اور ایوارڈ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔