ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا سے محبت کا اظہار کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال نے محبت بھری جذباتی پوسٹ کی اور ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ لکھتے ہوئے ظہیر اقبال نے لکھا ’’ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہی کہنا، مجھے ہمیشہ تمہاری حمایت حاصل رہی ہے اور تم سب سے بہترین ہو‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’ آپ دھاڑتی رہو اور بلند ہوتی رہو، تم دنیا کو اوروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھو، تم جل پری کی زندگی گزارو، ہمیشہ خوش رہو، مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zaheer Iqbal (@iamzahero)

اپنی پوسٹ کے ساتھ سوناکشی کے ساتھی فنکار نے کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں کو ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف سوناکشی سنہا کو اپنی نئی ویب سیریز ’دھاڑ‘ پر بہت عمدہ ریویوز ملے ہیں جس میں انہوں نے ایک سب انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔