”عمران خان نے طلاق کے بعد ہمیں ریحام خان کو برباد کرنے کی ہدایات دی تھیں” عظمیٰ کاردار کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیں ریحام خان سے طلاق کے بعد انہیں برباد کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عظمیٰ کاردار کے انٹرویو کا ایک کلپ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں میزبان نے عظمیٰ کاردار سے سوال کیا کہ ریحام اور بشریٰ دونوں میں سے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کون زیادہ بہتر تھیں؟جس پر عظمیٰ کاردار نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی اور ریحام خان کی طلاق کے وقت ہم پی ٹی آئی میں تھے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا پر جانے والی تمام پی ٹی آئی کی خواتین کو خاص ہدایات دی تھیں کہ آپ نے ریحام خان کی ایسی کی تیسی کرنی ہے، آپ نے ریحام خان کو پوری طرح برباد کردینا ہے اور ریحام خان کے پرخچے اڑا دینے ہیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کے مطابق’ ہم تو اس وقت آنکھوں پر پٹی باندھے چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے چل رہے تھے ہم نے سوچا بھی نہیں تھا وہ بھی غلط ہوسکتے ہیں، ہم نے سوچا کہ ریحام خان نے ہی گڑ بڑ کی ہوگی، انہوں نے ہی معاملہ خراب کیا جو یہ طلاق ہوئی لیکن ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ غلطی چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی ہوسکتی ہے‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’لیکن اب میں پہلی دفعہ یہ بات کروں گی کہ ریحام خان اور کچھ بھی ہوسکتی ہیں لیکن منافق نہیں ہوسکتیں۔

Recent Posts

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ…

1 min ago

سرفراز بگٹی نے غیر قانونی طور پر الیکشن لڑا، ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ…

9 mins ago

حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے منفی اقدامات کر رہے ہیں ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ موجودہ…

14 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کی پٹیشن، کمشنر مکران، ڈی سی گوادر فریق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کر دی…

22 mins ago

چمن دھرنے کے شرکا پر حملہ، ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام چمن پرلت پر ایف سی ، ڈپٹی…

28 mins ago

نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ…

37 mins ago