نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ بن گئے ۔کوئٹہ میں نئے تعلیم سال کے آغاز کئی سرکاری سکولوں کے سربراہان نے درزی مافیا کے گٹھ جوڑ سے وردیوں کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کروایا۔ گورنمنٹ ہائی سکول موتی رام روڈ کے پرنسپل نے بھی اس سال وردیوں کے ڈیزائن تبدیل کروادیے۔گورنمٹ ہائی سکول موتی رام روڈ کے پرنسپل نے سکول کی وردی شلوار قمیص سے پینٹ شرٹ میں تبدیل کرواديئے۔پرنسپل کے فیصلے سے غریب طلباء کے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔پہلے ہی تعلیمی اخراجات لوگوں کے بس سے باہر ہیں۔شہریوں كا كهنا هے كه اب سرکاری سکولوں کے پرنسپل صاحبان کی جانب سے وردی مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ نے لوگوں کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ۔گورنمٹ احمد گرلز ہائی سکول کواری روڈ کی پرنسپل نے بھی اس سال وردی کا ڈیزائن تبدیل کروایا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر تعلیم سرکاری سکولوں کے پرنسپل صاحبان کے اس کرپشن کا سختی سے نوٹس لے ۔اسکولوں کے پرنسپل صاحبان کی جانب سے وردیوں کے ڈیزائن تبدیل کروانے کے فیصلے غریب عوام کیلئے معاشی مسائل کا سبب بن رہے ہیں ۔

Recent Posts

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

8 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

16 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

19 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

20 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

22 mins ago

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

30 mins ago