’سارہ علی خان نے اپنی والدہ کو 1600 روپےکا تولیہ لینے پر اچھا خاصہ ڈانٹا‘ وکی کوشل نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ سارہ علی خان نے ایک مرتبہ اپنی والدہ کو 1600 روپے کا تولیہ لینے پر ڈانٹ پلائی تھی .

اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں اداکار جوڑی نے دی کپل شرما شو میں شرکت کی .

سارہ علی خان جن کا نواب خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود ان کی سادگی کے قصے مشہور ہیں، وکی کوشل نے ان سے متعلق دلچسپ قصہ سنایا . دوران شو وکی کوشل نے کہا 'ایک دن میں نے دیکھا یہ (سارہ) امریتا میڈم کو ڈانٹ رہی ہے جس پر میں نے پوچھا کہ بات کیا ہے؟ جواب میں سارہ نے کہا ممی کو عقل ہی نہیں ہے، 1600 روپے کا تولیہ خریدلیا، اس بات پر سارہ اپنی ممی کو اچھا خاصہ جھاڑ رہی تھی' .

اداکارہ سارہ علی خان نے وکی کوشل کی بات پر کہا 'وینیٹی وین میں یہ لوگ مفت کے تولیے رکھتے ہیں، دو تین تو ہوتے ہی ہیں روز، ان ہی میں سے استعمال کرلیتیں، 1600 روپے کا تولیہ کون خریدتا ہے؟'یہ سُن کر میزبان کپل شرما نے کہا 'مجھے تو لگتا ہے سارہ پیک اپ کے بعد ڈنر بھی سیٹ پر ہی کرکے جاتی ہوگی' .

. .

متعلقہ خبریں