امارات میں دوپہر کے وقت گرمی میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی، خلاف ورزی پر کمپنی کو کتنا جرمانہ ہوگا؟

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کی طرف سے شدید گرمی کے اس موسم میں ورکرز کے آؤٹ ڈور کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ پابندی 15جون سے 15ستمبر کے دوران دوپہر ساڑھے 12بجے سے سہ پہر 3بجے تک لاگو رہے گی۔ ان اوقات میں کوئی ورکر آؤٹ ڈور کام نہیں کر سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروسز سمیت چند شعبوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، جن کا کام ناگزیر نوعیت کا ہے۔ تاہم ان شعبوں کے ورکرز کو پانی اور سائے کی فراہمی لازمی ہو گی اور ان کے پاس ابتدائی طبی امداد کی کٹس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جو کمپنیاں اس پابندی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں گی انہیں فی ورکر 5ہزار درہم اور ایک سے زائد خلاف ورزیوں پر 50ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت کی طرف سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

2 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

3 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

4 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

4 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

4 hours ago