لاہور (قدرت روزنامہ) گوتم گھمبیر نے پاکستان کو خطرناک حریف قرار دیدیا۔ 39 سالہ سابق بھارتی اوپنر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس غیر یقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے مشہور ہیں، وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں اور ہار بھی سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہے، اس وقت ان کے پاس کئی اعلیٰ پائے کے کرکٹرز بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابراعظم اور 140 کی رفتار سے بائولنگ کرتے ہوئے گیند کو سوئنگ کرنے کی مہارت رکھنے والے شاہین شاہ آفریدی بھی دستیاب ہیں جب کہ 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند بازی کرنے والے حارث رؤف اور چند نوجوان پیسرز کی موجودگی میں پاکستان کی قوت کا غلط اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ گوتم گھمبیر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں کم بیک کی گنجائش نہیں ہوتی، بھارت کا روایتی حریف کیخلاف ورلڈکپ مقابلوں ریکارڈ شاندار ہے، یواے ای میں توقعات کا دباؤ بھی بلیو شرٹس پر ہوگا، ذرا سی غفلت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…