کوئٹہ(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرک سے سیکڑوں کلو چرس برآمد کرکے بلوچستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
بلوچستان میں اے این ایف کی انسداد منشیات کے لیے 6 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پشین میں واقع یارو ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرک سے 400 کلوگرام چرس برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کوئٹہ میں میر احمد روڈ پر واقع فلیٹ پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے 40 کلوگرام چرس برآمد کرکے کوئٹہ ہی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب پاک افغان بارڈر چمن پر ایک کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلو 290 گرام مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔ چمن کا رہائشی ملزم پاکستان سے افغانستان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔چمن، پنجگور اور نوکنڈی سے بالترتیب 68 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ، 17 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔
برآمدشدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی۔ اے این ایف نے تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…