جعلی ٹریول ایجنٹ بن کر سعودی عرب میں عازمین حج کو لوٹنے والے3 غیرملکی گرفتار
جدہ(قدرت روزنامہ) سعودی پولیس نے عازمین حج کے لیے جعلی تشہیری مہم چلانے والے3 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ “گلف نیوز” کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کا تعلق قطر سے ہے جو مکہ مکرمہ میں مقیم تھے اور جعلی ٹریول ایجنٹ بن کر عازمین حج کو لوٹ رہے تھے۔
ملزمان سوشل میڈیا پر مختلف حج پیکجز کی تشہیر کر رہے تھے۔ سعودی وزارت حج کی طرف سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایسے نوسربازوں کے متعلق متنبہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ پر ایسی کمپنیوں کی فہرست موجود ہے جو عازمین حج و عمرہ کو سعودی عرب لانے کی مجاز ہیں۔ عازمین حج فون نمبر 920002814پر کال کرکے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔