تجزیہ کار مظہر عباس نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کو کراچی کے مسائل حل کرنے کا طریقہ بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا ہے کہ کراچی کافی عرصے سے مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ کراچی کی میئرشپ جیتنے کے بعد پیپلز پارٹی کیلئے شہر قائد کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل یہی ہے کہ وہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے اور ان کی آرا ءکا بھی احترام کرے جو وہ شہر کی بہتری کیلئے دیں۔

“ڈان نیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے شہر کے بنیادی مسائل کے خاتمے کیلئے کام کریں جن میں سرفہرست سیوریج،سڑکوں کی خستہ حالی شامل ہے۔ مخالف جماعتوں کو بھی اب چاہیے کہ ان کو کام کرنے کیلئے تھوڑا وقت دیں اور سیاسی عداوتیں پیچھے چھوڑ کر عوام کی بھلائی کیلئے ان کے کندھے سے کندھا ملاکر چلیں تاکہ ملک دشمن طاقتوں کو ہمیں لڑانے کا کوئی موقع ہاتھ نہ آسکے۔

ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم بنی ہے تب سے ملک میں پوری معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ معیشت کی بہتری کیلئے ان کے پاس کوئی پلان بی ہے۔ ملک میں عام الیکشن کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں مظہر عباس کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری کوشش ہے کہ انتخابات کسی طرح سے مزید آگے ہوجائیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

9 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

9 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

10 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

10 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

11 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

11 hours ago