پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، جس کے تحت یکم ذی الحج 20 جون کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ 29 جون کو منائی جائے گی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو حکام بھی معاونت کے لیے موجود تھے جبکہ اراکین نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا
علاوہ ازیں اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

لاہور، کراچی، بہاولپور سمیت مختلف علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا اور بتایا کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد ذی الحج کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

4 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

6 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا…

15 mins ago

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعہ، ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہوجاتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اداکار…

18 mins ago

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

24 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

24 mins ago