‘دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو کارکردگی سے جواب دیں گے، بلاول بھٹو کی میڈ یا سے گفتگو

کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ پہلی بار کراچی میں پی پی کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے، مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں دونوں عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ کراچی کے شہری پانچ سال بعد مجھ سے شہر کی کارکردگی کے بارے میں سوال کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ اس ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ آج ہم ان تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم اپنی کامیابی کو اپنے شہدا کے نام کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ سے ہی عوام کیلئے کام کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ آج جو ہم پر دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں انہیں اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ شہر ایک فون کال پر چلتا تھا، ہم تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کو کراچی میں میئر بنانے سے روکا گیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لوں گا۔ مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی کراچی گزشتہ تمام میئرز سے بہتر ہوگی۔سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل بیٹھ کر تمامسائل کا خاتمہ کریں۔ ملک کے تمام مسائل کا حل کراچی کی ترقی میں ہے۔الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کوئی بھی وفاقی حکومت ہو ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

Recent Posts

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

11 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

29 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

47 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

58 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

1 hour ago