نبیل گبول سے بلاول کی ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو کا معاملہ، وہاں دراصل کیا ہوا تھا؟ تفصیل سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر سعید غنی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول کی وائرل ویڈیو میں ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اس ویڈیو میں بلاول بھٹو نے نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تقریب میں نبیل گبول پہلی صف میں بیٹھے تھے، انہوں نے بلاول بھٹو کے قریب آنے کی کوشش کی تو چیئرمین پیپلز پارٹی نے بظاہر انہیں روک دیا۔

کچھ صارفین نے یہ کہا کہ یہ ویڈیو نامکمل ہے جب کہ حقیقت

اس کے برعکس تھی، البتہ بلاول بھٹو زرداری کی نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سینئر صحافیوں کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے۔تاہم اب اس حوالے سے موقع پر موجود سعید غنی نے ٹوئٹ کی ہے اور انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ ویڈیو نامکمل ہے۔

پی پی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ سب میرے سامنے ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو نے نبیل گبول کو سنا پھرسلمان مراد پارٹی چیئرمین کی طرف آئے، اس کے بعد ہلکے پھلکے انداز میں چیئرمین بلاول نے کہا کہ ’ساری باتیں یہاں کروگے کیا‘۔

اس کے علاوہ نبیل گبول کے بیٹے نادر گبول نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گزشتہ شب ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے خاص طورپر بلاول کے اخلاق کا تذکرہ کیا۔

نادر گبول نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘موجودہ وزیر خارجہ اور مستقبل کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ایک مکمل نفیس انسان ہیں جو اپنے تمام کارکنان سے گرم جوشی اور محبت سے ملتے ہیں’۔

Recent Posts

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

11 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

29 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

47 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

58 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

1 hour ago