کیماڑی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ ، متعدد خواتین زخمی و بے ہوش

کراچی(قدرت روزنامہ) کیماڑی میں واقع کے پی ٹی گراؤنڈ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 16 خواتین زخمی اور کئی بے ہوش ہوگئیں . زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینس روانہ کی گئیں زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا،ایک زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے .

"جیو نیوز " کے مطابق کے پی ٹی سکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگا تھا، جس کے باہر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سکول کا گیٹ کھلا تو اندر جانے کے لیے بھگدڑ مچ گئی . ایک متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں پیسے دینے بلایا گیا تھا .

دوسری جانب ایس پی بلدیہ مغیز ہاشمی کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں 20 خواتین پہنچی ہیں، 16 خواتین زخمی اور بیہوش ہوئی تھیں، دیگر 4خواتین زخمی خواتین کے ہمراہ طبی امداد کے لیے ہسپتال گئی تھیں . سکول میں جگہ کم ہونے سے وقفےوقفے سےلوگوں کو بھیجاجارہا تھا،گیٹ کھلا تو بھگڈر مچ گئی،گیٹ پر لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی،گیٹ کھلنے پرسکول کی ڈھلان تھی،جس سے خواتین گر گئیں .

. .

متعلقہ خبریں