کیماڑی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ ، متعدد خواتین زخمی و بے ہوش

کراچی(قدرت روزنامہ) کیماڑی میں واقع کے پی ٹی گراؤنڈ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 16 خواتین زخمی اور کئی بے ہوش ہوگئیں۔زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینس روانہ کی گئیں زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا،ایک زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔”جیو نیوز ” کے مطابق کے پی ٹی سکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگا تھا، جس کے باہر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سکول کا گیٹ کھلا تو اندر جانے کے لیے بھگدڑ مچ گئی۔ایک متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں پیسے دینے بلایا گیا تھا۔

دوسری جانب ایس پی بلدیہ مغیز ہاشمی کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں 20 خواتین پہنچی ہیں، 16 خواتین زخمی اور بیہوش ہوئی تھیں، دیگر 4خواتین زخمی خواتین کے ہمراہ طبی امداد کے لیے ہسپتال گئی تھیں۔سکول میں جگہ کم ہونے سے وقفےوقفے سےلوگوں کو بھیجاجارہا تھا،گیٹ کھلا تو بھگڈر مچ گئی،گیٹ پر لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی،گیٹ کھلنے پرسکول کی ڈھلان تھی،جس سے خواتین گر گئیں۔

Recent Posts

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

10 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

25 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

32 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

35 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

36 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

38 mins ago