حج کا رکن اعظم ’ وقوف عرفہ ‘ آج ادا کیا جائے گا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد

منیٰ(قدرت روزنامہ) حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد مسلمان خطبہ حج سنیں گے۔

مناسک حج کے رکن اعظم ’ وقوف عرفہ ‘ کے لیے عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ خطبہ حج سنیں گے۔ عازمین حج کی کثیر تعداد مسجد نمرہ اور جبل رحمت سمیت دیگر جگہوں پر موجود ہے۔ مسجد نمرہ میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔حج کے خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160ممالک سے تعلق رکھنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین خطبہ حج سنیں گے۔ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد حج کا خطبہ دیں گے۔ حجاج کرام مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھیں گے۔

خطبہ حج کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب تک وقوف عرفہ کریں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اورعشاء کی نمازایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور 70 عدد کنکریاں جمع کریں گے۔ وقوف مزدلفہ کےبعد 10 ذی الحج کو رمی جمرات کریں گے۔

Recent Posts

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

4 mins ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

8 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

8 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

13 mins ago

جھل مگسی میں فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک…

15 mins ago

گزشتہ روز حملے کے بعد لاپتہ ہونے والےمیر مہراللہ حسنی بازیاب ہو گئے، ڈی سی خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار وڈھ کے علاقے کراڑو میں قومی شاہراہ پرگزشتہ روز نامعلوم افراد نے قبائلی…

22 mins ago