سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے .

عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی .

ان روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں .

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، ترکی ، انڈونیشیا اور دیگرممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے . برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا میں بعض کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید الاضحٰی منائیں گے .

نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کیے جا رہے ہیں . کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں