علم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال معاشرے کا قیام جدید تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے نے شیتگر گھنہ میں رحیم بخش، کریم، بخش عاشق علی، عبدالرازق، مختار منظور، اکبر سمیت سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ علم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں دنیا میں وہ قومیں کامیاب ھوئے جنہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی، آنے والے نسلوں کو بہتر سے بہتر مستقبل دینا اور غربت اور جہالت کا خاتمہ ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ھیں یونیورسٹی، سٹی پروجیکٹ، میڈیکل کالج، اسکولز اور دیگر بنیادی ادارے بنائے، جب کے دوسری طرف اربوں روپے سرکاری خزانے سے نکالے گئے لیکن ایک بھی نمایاں اسکیم نظر نہیں آتا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن نے کہا کہ عوام جوش اور جذبہ کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کررے ھیں۔ نیشنل پارٹی نے کیچ کا نقشہ تبدیل کیا ھے مستقبل میں اقتدار میں آخر عوام کے بنیادی مسلہ حل کریں گے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی حقوق کی جدوجہد میں ایمانداری کے ساتھ کردار ادا کررہا، نیشنل پارٹی کے ترقیاتی اسکیمز نمایاں طور پر نظر آتے ھیں۔ نثار احمد بزنجو نے کہا کہ ماضی میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا نیشنل پارٹی اجتماعی سوچ رکھتی ھے اور آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ھے۔شمولیتی پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فضل کریم نے سرانجام دیئے۔ شمولیتی پروگرام میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فرزند عثمان مالک، مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، امان بلوچ، کہدہ امید علی، نثار احمد، محمد علی، ظریف احمد، سیٹھ حاصل، بشیر احمد، وارث بشیر، نوروز نور، دین محمد، اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent Posts

ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں، ڈھاڈر سے سبی تک گرین بسیں منظور کی جائیں گی، عبدالمجید بادینی

بولان(قدرت روزنامہ)جعفر آباد کے بعد ڈھاڈر مشکاف میرا دوسرا گھر ہے، علاقے اور عوام کے…

5 mins ago

مون سون بارشوں کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حب حفاظتی اقدامات نہ کرسکی

حب(قدرت روزنامہ)مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا لیکن ضلع حب میں متوقع بارشوں کے…

18 mins ago

معاہدہ ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لے جانے کیخلاف کمپنی کو بند کریں گے، دفاع فیروز آباد

خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ…

23 mins ago

پی بی 21 حب دریجی کے بوگس ووٹ مسترد کرکے عدالت نے عوامی مینڈیٹ کو احترام دیا، نیشنل پارٹی

حب(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق مئیر حب میر رجب علی رند نے…

28 mins ago

بلوچستان کی سیاسی حکومت بے اختیار ہے، نئے آپریشن کی باتیں افسوسناک ہیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ…

35 mins ago

پسنی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بازار سڑک کا کام التوا کا شکار

پسنی(قدرت روزنامہ)کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بازار ٹو ریکپشت روڈ کا کام التوا…

41 mins ago