غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا گرفتار،یہ قدم کس کے کہنے پر اٹھایا؟ افسوسناک انکشاف

چاغی(قدرت روزنامہ) ضلع چاغی کے علاقے گردی جنگل میں لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر دوشیزہ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر سامنے آئی کہ جرگہ کے سربراہ یعنی احمد شاہ کے حکم پر غیرت کے نام پر ایک دوشیزہ کو قتل کردیا گیا تھا چاغی لیویز نے کیو آر ایف کے ساتھ مل کر لیویز انٹیلی جنس ونگ کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی اورایک شخص سید محمد ولد باچا ماما سکنہ گردی جنگل کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے میں ملوث ہے مجرم کو مزید تفتیش کے لئے چاغی لیویز اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ملوث ساتھیوں کی مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔