190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ؛چیئرمین پی ٹی آئی کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی . نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آج نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طلب کررکھا ہے، آج پہلی بار نیب نے دونوں کو ایک ہی دن طلب کیا ہے .


نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو 4نوٹسز کئے، پہلے 3نوٹسز پر تو وہ پیش نہیں ہوئیں،آج کا پتہ نہیں کہ بشریٰ بی بی پیش ہوتی ہیں کہ نہیں،خواجہ حارث نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے یہی کہا گیا کہ شوہر کے ساتھ پیش ہوں گی،ہم نے کبھی شامل تفتیش ہونے سے انکار نہیں کیا .
احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی .

. .

متعلقہ خبریں