پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوں،مزید وقت نہیں دیاجائے گا،انسداد دہشتگردی عدالت نے 3مقدمات میں 10جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں 10جولائی تک توسیع کردی،اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر نے شامل تفتیش ابھی نہیں کیا،متعدد کیسز کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کریں،اس کے بعد مزید وقت نہیں دیاجائے گا،شامل تفتیش ہونے کے بعد تفتیش کو مکمل کیا جائے گا، شامل تفتیش نہ ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیئرمین تحریک انصاف اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں،انسداد دہشتگردی کے جج ابو الحسنات نے استفسار کیا ملزم کدھر ہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر اے ٹی سی جج کو سلام کیا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ تفتیشی افسر نے گزشتہ سماعت پر شامل تفتیش کیا، تین کو التوا کر دیا،گزشتہ سماعت پر 5مقدمات میں ضمانت کنفرمیشن پر دلائل دیئے جو منظور ہوئیں،عدالتی پیشیوں سے متعلق جو ثبوت مانگا جائے گا ہم دیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی اے ٹی سی اور لاہور ہائیکورٹ میں متعدد بار پیش ہو چکے، آج صبح سپریم کورٹ میں درخواست تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ ابھی جائیں گے، کوئٹہ میں وکیل کا قتل ہوا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمے میں نامزد کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی عمر71سال ہے، 140سے زائد کیسز درج ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی روزمرہ کی بنیاد پر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی بھی دن تفریح کیلئے استعمال نہیں کیا،وکیل سلمان صفدر نے تھانہ کھنہ اور تھانہ بارہ کہو کے مقدمات میں ضمانت توسیع کی درخواست کردی،پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی مقدمے میں نامزد ہیں، ضمانت خارج کی جائے،5مقدمات میں پیش ہوئے ،3میں کہا میں تھک گیا ہوں،متعدد بار چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کا نوٹس بھیجا،چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ شامل تفتیش ہوں،پراسیکیوٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اے ٹی سی کے تین مقدمات میں ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔
وکیل سلمان اکرم نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ جس دن شامل تفتیش ہونے کا کہا ، چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہو گئے ،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور میں رہائش پذیر ہیں،اسلام آباد میں نہیں،وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا، گولی کو ابھی نکالا ہے، پراسیکیوشن کا مسئلہ انا کا لگ رہا ہے،گھنٹہ دو گھنٹہ جتنی دیر تفتیش کرنی ہے کرلیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کیلئے 1کروڑ روپے تک خرچہ لگ جاتا ہوگا،سیکشن 190کا کیس ہے، باقی عدالت سمجھ جائے گی،جوڈیشل کمپلیکس میں بھی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں،پراسیکیوشن نے ہر جگہ رکاوٹ کھڑی کی، انا کا مسئلہ ہے۔
اے ٹی سی جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ چیئرمین پی ٹی آئی 3مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے؟تفتیشی افسر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی 3مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے،اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ ضمانت کا مسئلہ نہیں، ایک موقع دیتا ہوں، تفتیش میں شامل ہوں،اے ٹی سی جج نے استفسار کیا کہ اتنے کم وقت میں تمام مقدمات میں شامل تفتیش کیسے کرلیں گے؟چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ شامل تفتیش کچھ وجوہات کے باعث نہیں ہوئے۔
اے ٹی سی جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوں گے؟چیئرمین نے کہاکہ ضرور شامل تفتیش ہوں گا لیکن تھوڑا سا تعاون کردیں،لاہور میں شامل تفتیش کرلیں ، اتنے کیس ہیں،جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا ایک موقع دے رہا ہوں، شامل تفتیش ہوں گے، شامل تفتیش کیسے کریں گے؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیان نہیں دیا، ان کی جانب سے ایک فرد شامل تفتیش ہوا۔اے ٹی سی جج نے استفسار کیا کہ کتنے کیسز ہو گئے ہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ 170ہو گئے ہیں، 200ہونے والے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ویڈیو کے ذریعے شامل تفتیش کرلیں،اے ٹی سی جج نے کہاکہ شامل تفتیش ہوں، وقت بھی لیتے ہیں تو کوئی بات نہیں، قانون کے مطابق چلیں گے۔
اے ٹی سی نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر نے شامل تفتیش ابھی نہیں کیا،متعدد کیسز کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کریں،اس کے بعد مزید وقت نہیں دیاجائے گا،شامل تفتیش ہونے کے بعد تفتیش کو مکمل کیا جائے گا، شامل تفتیش نہ ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں 10جولائی تک توسیع کر دی،اے ٹی سی جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کردی ۔اے ٹی سی جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں شامل تفتیش ہونا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بالکل سر، شامل تفتیش ہوں گا۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں