سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی تنخواہوں میں کمی ہوئی ہے یا اضافہ ؟ وزارت قانون و انصاف نے وضاحت جاری کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا صدارتی آرڈر جاری کر دیاہے جبکہ کنفیوژن اس وقت پیدا ہوئی جب دو نجی ٹی و ی چینلز کی جانب سے تنخواہوں میں کمی کی خبر شائع کی گئی تاہم اب وزارت قانون نے وضاحت کردی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا گیاہے .
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے ججز کی تنخواہوں سے متعلق صدارتی آرڈر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیاہے .

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر 2023جاری کیا . چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12لاکھ 29ہزار 189روپے ماہانہ ہو گی،سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11لاکھ 61ہزار 163روپے ماہانہ ہو گی .
اس سے قبل سپریم کورٹ ججز تنخواہ 2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جب کہ 2022 کے آرڈر کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی .

. .

متعلقہ خبریں