ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کے ساتھ گفتگو کا آڈیو ریکارڈ حاصل کر لیا ، کیا بات چیت کر رہے ہیں ؟


لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرو یز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کے ساتھ گفتگو کا آڈیو ریکارڈ حاصل کر لیاہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور گرفتار چوہدری زمان کے درمیان مبینہ طور پر پیسوں کے لین دین پر بات ہو رہی ہے ، آڈیو میں پرویز الٰہی چوہدر ی زمان سے پیسے پہنچانے کی بات کرتے سنائی دے رہے ہیں ،ایف آئی اے نے آڈیو ریکارڈنگ فرانزک کیلئے بھجوا دی جبکہ چوہدری زمان کی جیوفنسنگ بھی کر لی ہے ۔
مبینہ پرویز الٰہی اور زمان رقم کے لین دین سے متعلق بات کررہے ہیں۔زمان چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا اور اسے چند روز پہلے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔زمان اور سارہ انور کے رابطوں کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ اس کی پرویز الٰہی کی مبینہ بیوی سارہ انور کے گھر 71 دفعہ موجودگی ثابت ہوئی ۔ایف آئی اےنے زمان کے موبائل سے برآمد آڈیو فرانزک کے لیے بھجوا دیں۔