ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کے ساتھ گفتگو کا آڈیو ریکارڈ حاصل کر لیا ، کیا بات چیت کر رہے ہیں ؟


لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرو یز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کے ساتھ گفتگو کا آڈیو ریکارڈ حاصل کر لیاہے . نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور گرفتار چوہدری زمان کے درمیان مبینہ طور پر پیسوں کے لین دین پر بات ہو رہی ہے ، آڈیو میں پرویز الٰہی چوہدر ی زمان سے پیسے پہنچانے کی بات کرتے سنائی دے رہے ہیں ،ایف آئی اے نے آڈیو ریکارڈنگ فرانزک کیلئے بھجوا دی جبکہ چوہدری زمان کی جیوفنسنگ بھی کر لی ہے .


مبینہ پرویز الٰہی اور زمان رقم کے لین دین سے متعلق بات کررہے ہیں . زمان چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا اور اسے چند روز پہلے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا . زمان اور سارہ انور کے رابطوں کی تصدیق بھی ہوگئی . اس کی پرویز الٰہی کی مبینہ بیوی سارہ انور کے گھر 71 دفعہ موجودگی ثابت ہوئی . ایف آئی اےنے زمان کے موبائل سے برآمد آڈیو فرانزک کے لیے بھجوا دیں .

. .

متعلقہ خبریں